• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اسرائیل اسلام کے خلاف بنا، خالد مقبول صدیقی


ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا میں دو نظریاتی ریاستیں ہیں، اسرائیل اور پاکستان، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اسرائیل اسلام کے خلاف بنا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو عالم اسلام کا ماڈل بننا تھا لیکن ہم نے منڈی بنادیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم پوری اسلامی دنیا سے رابطہ کریں، قوم کو اس اندیشے سے نکال دینا چاہیے کہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ضمیر مردہ ہو تو زبان بوجھ ہوتی ہے، عالمی ضمیر کے بجائے قومی ضمیر کو جگانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین