• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں بھی ریسٹورینٹس کی رونقیں بحال ہوگئیں

سٹیفورڈ(مریم فیصل)لمبے انتظار کے بعد سٹیفورڈ میں بھی ریسٹورینٹس کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں ۔ لوگ اب گھروں سے باہر نکل کر اپنے من پسند کھانے کو ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھا سکتے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ ایٹ آؤٹ کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ ریسٹورنٹس نے سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کے ساتھ کسٹمرز کو ویلکم کیا ۔ کورونا وبا میں اسپٹالیٹی سیکٹر کا بہت نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ سیکٹر روزانہ آمدنی کی بنیاد پر چلتا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے لوگوں پرپابندی تھی کہ وہ گھروں سے باہر نکل کر کھانے نہیں جاسکتے تھے، اس لئے کافی ریسٹورنٹس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اب کیسز میں کمی کے باعث پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے، اس لئے ریسٹورنٹ مالکان اطمینان اور امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ جلد ہی اس نقصان کی تلافی ہوجائے گی ۔ پابندیوں میں نرمی کے پہلے روز کسٹمرز کی لمبی قطاریں ریسٹورنٹس کے باہر نظر آرہی تھیں اور ٹھنڈے موسم اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش میں بھی لوگوں کا جوش کم نہیں تھا ۔ طویل پابندیوں کے بعد فیملیز بھی اپنے بچوں کے ساتھ اس موقع کو بھرپور انجوائے کرتے نظر آرہی تھیں ۔
تازہ ترین