• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 74 جاں بحق، 3232 نئے مریض، مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد

کورونا، 74 جاں بحق، 3232 نئے مریض، مثبت کیسز 8.8 فیصد


کراچی،اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ،خبر ایجنسیاں)کوروناسے 74جاں بحق ،3232نئے مریض، مثبت شرح 8.8ریکارڈ ، فعال کیسز 68ہزار223رہ گئے۔

سندھ میں 23 مریض چل بسے، پاکستان میں کورونا اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 رہی، مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ادھر سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 23 مریض انتقال کر گئے اور 719نئے کیس رپورٹ ہوئے ، کورونا مثبت شرح 7رہی، 24گھنٹوں میں مزید 666 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

صوبے میں اسوقت 18330 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 740مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 53 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ، صوبے کے 719 کورونا وائرس کے کیسز میں 374 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے پیشِ نظر ملک بھرکے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عید کی تعطیلات کے بعد دفاترپیر سے 50 فیصد حاضری کی شرط کے ساتھ کھل گئے ہیں اور ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو چکی ہے ۔

تازہ ترین