• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے دو ماہ کا ہدف مقرر

اسلام آباد (بلال عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا۔ نصف آبادی کی ویکسی نیشن کیلئے دو ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے نئے ماس اور لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کا بھی فیصلہ‘ 2ماہ کیلئے 100ویکسی نیٹرز بھرتی ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہنگامی ویکسی نیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں نئے ماس اور لوکل ویکسی نیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ ویکسی نیشن سینٹرز دیہی، بنیادی مراکز صحت میں قائم کئے جائیں گے۔ اسلام آباد کے سرکاری‘ نجی ہسپتال اور مراکز صحت میں 19سینٹرز قائم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہنگامی پلان پر عملدرآمد کیلئے نئے ویکسی نیٹرز کی بھرتیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں 100ویکسی نیٹرز کو2 ماہ کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔ عارضی طور پر بھرتی ویکسی نیٹر کو ماہانہ 45ہزار تنخواہ دی جائے گی۔

تازہ ترین