• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج

اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس آج ہو گا۔

ناروے کے سفارتی مشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانا بند کرو، دشمنی ختم کرو۔

ادھر امریکا نے پیر کو سلامتی کونسل میں غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کی تیسری قرار داد بلاک کی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ صدر بائیڈن نے کھل کر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔

نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین