• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعےہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل


امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم ہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اب اس حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر محفوظ طریقے سے اترنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے  کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

تصادم اور اس کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے کی گئی ہنگامی لینڈنگ میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ یہ طیارہ فضا میں جس مال بردار طیارے سے ٹکرایا تھا وہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا تھا۔