• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن نے فلم ’بلیک آدم‘ کو مشکل ترین قرار دے دیا

سابق ریسلر، امریکی اداکار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’بلیک آدم‘ سے متعلق مشکلات سے مداحوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈوین جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں جم میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈوین جانسن کا اپنی اس سیلفی ویڈیو میں مداحوںسے بات کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن سے بہت سے مداح اُن کی آنے والی فلم سے متعلق سوال کرتے ہیں۔

اُن کی آنے والی فلم ’بلیک آدم‘ کی شوٹنگ جاری ہے، شوٹنگ کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز بھی ہو چکا ہے۔


ڈوین جانسن نے مزید کہا ہے کہ ’ایک اداکار ہونا بہت مشکل ہے ، وہ اپنی آنے والی فلم میں ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں، اسی لیے انہیں بہت سلم اسمارٹ اور فِٹ رہنا پڑتا ہے، مہینوں تک ایک ہی جیسی جسامت بنائے رکھنا بہت مشکل کام ہے  اور اس فلم کی شوٹنگ مختلف طریقوں کے سبب بہت سخت اور مشکل ہے۔‘

ڈوین جانسن کا کہنا ہے کہ ’وہ ابھی ورزش سے فارغ ہوئے ہیں، اب ناشتہ کریں گے اور اُس کے بعد دوبارہ ٹانگوں کی ورزش (ٹریننگ) شروع کر دیں گے، اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے لیے بہت متحرک اور توانا رہنا ہے اسی لیے اُن کی آج کل ڈائیٹ اور ورزشیں بہت سخت چل رہی ہیں۔‘

تازہ ترین