• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عظمت اللہ شیخ کی وفات پرکمیونٹی رہنماؤں کا اظہار رنج

برسلز( عظیم ڈار) پاکستان پریس کلب برسلز کے ممبران اور بلجیم کی سیاسی سماجی شخصیات نے معروف کاروباری شخصیت شیخ سہیل عظمت کے والد ڈاکٹر عظمت اللہ شیخ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ شیخ سہیل عظمت کے والد طویل علالت کے باعث سیالکوٹ میں انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کو پسماندگان سمیت عزیز واقارب اور محلہ داروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تازہ ترین