• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا بھی فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف خاموش نہ رہ سکیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین پر ہونے والے ظلم کے خلاف خاموش نہ رہ سکیں۔بھارتی اداکارہ نےٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ʼدنیا امن حاصل کرنے کیلئے کیوں ایک ساتھ نہیں ہورہی؟دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ʼہمارے بچوں کو یہ سب کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟ میں دل سے اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین