• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوونا کے مثبت کیسز کی شرح 7سے 8 فیصد تک ہو گئی، ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ کوونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح 7سے 8فیصد تک ہو گئی ہے تاہم جب شرح 3فیصد تک ہو جائیگی تو حکومت کہہ سکتی ہے کہ حالات اب بہتر ہے اور انڈر کنٹرول ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عوام سےاپیل کی ہے کہ ویکسین لگوانے کے ساتھ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں اور وائرس کو شکست دینےمیں حکومت کا ساتھ دیں ۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے، جنہوں نے اپریل میں 2ارب 80کروڑ ڈالر بھجوائے، سمندرپار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئی ہیں۔

تازہ ترین