• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی انٹیلی جنس کی امریکی اداروں کمپنیوں پر سائبر حملوں کی تردید

ماسکو (جنگ نیوز)روسی خفیہ سروس SVR کے سربراہ نے امریکا کے 9وفاقی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی سینکڑوں کمپنیوں پر ہوئے دی سولر ونڈز نامی سائبر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو رد کیا ہے۔ سولر ونڈز نامی اس سائبر حملے کی ذمہ داری امریکا اور برطانیہ نے روسی خفیہ ادارے ایس وی آر پر عائد کی تھی۔ ایس وی آر کے سربراہ سیرگئی ناریشکن نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں کہا کہ یہ دعوے ایک بُرے جاسوسی ناول طرز کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا ادارہ یہ حملہ کرتا تو وہ اس پر خوش ہوتے، تاہم وہ دوسروں کی تخلیقی کامیابیوں کو اپنے نام سے موسوم کرنے کے حق میں نہیں۔

تازہ ترین