• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ دہشتگردوں کی سرپرستی کررہا ہے ، جماعت اسلامی

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ قبلہ اول القدس اورمسجداقصیٰ میں رمضان المبارک سے شروع ہونے والی اسرائیلی دہشتگردی کا سلسلہ اب تک جاری ہے،شیرخواربچوں،خواتین سمیت غزہ اورفلسطین کے نہتے شہریوں کے قتل عام پراقوام متحدہ مظلوموں کوانصاف دلانے کی بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کررہا ہے ۔اور21مئی جمعتہ المبارک کوپاکستان بھرمیں غزہ اورفلسطین کے عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنائے گی۔ملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں اورمارچ ہوں گی امیرجماعت سراج الحق دن 3بجے اسلام آباد میں ”لبیک القدس مارچ“ کی قیادت کریں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی، امیر ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ پنجاب اویس اسلم مرزا،صدرپاکستان بزنس فورم محمدتاج عباسی،محمدعثمان آکاش سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال بھی اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں۔
اسلام آباد سے مزید