• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین نے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا۔

ایسے میں سید عُبید صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

فیس بُک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر غنا علی کے نکاح کی تصویر کے ساتھ اُن کے شوہر عُمیر کی اُن کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

صارف نے کہا کہ غنا علی کا شوہر کراچی کا ایک ارب پتی شخص ہے، وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی عُمیر اور غنا علی کے درمیان دوستی ہوئی اور صرف دو ماہ کے اندر عُمیر کی پہلی بیوی کی زندگی تباہ ہوگئی۔

فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کا ایک بیٹا بھی ہے اور اس کے باوجود بھی اُنہوں نے غنا علی سے شادی کی۔

صارف کے مطابق غنا علی نے پانچ سال قبل پہلی شادی کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک غنا علی کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین