• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمینہ خان کے شوہر نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان کے شوہر نے اہلیہ کی مدد کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

ارمینہ خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے لائف پارٹنر کو اُن کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ارمینہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپی کہانی سناتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے۔

ارمینہ خان کا بتانا ہے کہ ’وہ اپنے ایک شوٹ کے لیے تیار ہو رہی تھیں اور انہوں نے بھاری بھرکم خوبصورت جھمکے پہنے ہوئے تھے، ایک تو اِن جھمکوں کو پہننا بہت تکلیف دہ مرحلہ تھا، جھمکے پہننے کے بعد اُن کے وزن کو کانوں پر جھیلنا ایک الگ عذاب تھا، انہوں نے بالوں کا اسٹائل بنوانے کے دوران اپنے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، زیادہ دیر جھمکوں کو اُٹھائے رکھنے کے سبب اُن کے ہاتھ اور بازو بھی کافی تھک چکے تھے۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’جھمکے اتارنے اور دوبارہ پہننے کے مشکل اور تکلیف دہ مرحلے سے بچنے کے لیے وہ جھمکے اتار کر سائیڈ پر رکھنے کے لیے بھی تیار نہیں تھیں۔‘

ارمینہ خان کا بتانا تھا کہ ’جب اُن کے شوہر نے اُنہیں اس مشکل میں دیکھا تو اُن کی مدد کرنے کے لیے اُن کے پاس آ گئے اور اُن کے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اُٹھا کر کھڑے ہو گئے ۔‘

ارمینہ خان کا اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ وہ اتنا خیال رکھنے والا شوہر پا کر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔

ارمینہ خان کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہزاروں تعریفی اور دعائیہ کمنٹس آ چکے ہی، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ارمینہ خان کے شوہر کو اس خوبصورت عمل پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین