• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ ساز کمپنیوں کی طرف سے انجیکشنز کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ادویہ ساز کمپنیوں کی طرف سے انجیکشنز کی پیداوار میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے 9 ماہ کے دوران (جولائی تا مارچ 2019-20) پیداوار کا حجم 9 لاکھ 23 ہزار 839 رہا تھا تاہم جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2020-21 کے دوران مختلف انجیکشنز کی قومی پیداوار 11 لاکھ 83 ہزار 119 یونٹس تک بڑھ گئی۔

بزنس سے مزید