وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں، کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت اوپر گئی ہے۔
فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری ایکسپورٹس پچھلے 5سال میں نیچے آرہی تھی، کسی بھی شعبے میں گروتھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا، کورونا کی وجہ سے پورا دنیا کی معیشت سکڑ گئی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ہم تمام معاشی اہداف پورے کریں گے، زراعت کا شعبہ ن لیگ کے دور میں نیچے جارہاہے، 29ملین میٹرک ٹن گندم کی پیدا وار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاول ، مکئی اور گندم کی پیدا وار میں رکارڈ اضافہ ہوا، معیشت کا حجم میں 33 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔