• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے پہلے ہی عمران خان معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ملک کو خیراتی ادارے کے طرز پر چلانے کا تجربہ ناکام ہوچکا، کورونا سے پہلے ہی عمران خان معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں جتنی تباہی کی آج تک کسی نے نہیں کی، عمران خان اور حواری لوٹ مار کے بعد لندن بھاگ جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے مدت پوری کی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے ، آئندہ آنے والی نسلیں عمران خان کی تبدیلی کی قیمت ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معاشی بحران ورثے میں نہیں ملا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک میں معاشی بحران خود پیدا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید