• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر نے ملک و مذہب کی خاطر کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑدی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے منگیتر کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑدی جس کا اعلان انھوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔ 

انسٹاگرام پر انھوں نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ’میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہیں۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انھوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں  سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بےحسی کی وجہ سے لیا۔ 

زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنھیں عبور نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔



تازہ ترین