• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے متبادل ڈرافٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے ہر ٹیم کو 2 اضافی کھلاڑیوں کو پک کرنا تھے۔ 

ان دو اضافی کھلاڑیوں میں ایک غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوسکتا تھا۔ 

ملتان سلطانز نے شیمرون ہیٹ مائیر اور یو اے ای کے وسیم محمد کی خدمات حاصل کرلیں، جبکہ اس نے ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کو بھی پک کرلیا، اس کے ساتھ ساتھ حماد اعظم بھی ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔ 

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ظہیر خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر جیک ویلڈرمتھ کو بھی پک کیا، اور خرم شہزاد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا۔

لاہور قلندرز نے اس مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پک کیا، جبکہ یو اے ای کے سلطان احمد کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا، اور افغانستان کے راشد خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد اخلاق کو ٹیم کا حصہ بنایا، جبکہ پشاور زلمی نے بسمہ اللّٰہ خان کو پک کیا۔ 

خیال رہے کہ ایونٹ کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے جبکہ ہر ٹیم میں 20 کھلاڑیوں کو ابوظبی لے جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین