کابل(جنگ نیوز )افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ میں 8فوجی اہلکار ہلاک اور 20 طالبان جنگجو مارے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8اہلکار اور 20جنگجو ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی حصے میں 8افغان فوجی مارے گئے ہیں۔افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ مارے گئے جب کہ 10سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔