دبئی (اےایف پی) ایک خلیجی ملک کے حکمراں کی بیٹی کی تصویر سامنے آگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں موجود ان کی ایک دوست کی جانب سے 2 دن پہلے یہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس پر کیپشن دیا گیا کہ دبئی کے مال میں دوستوں کے ساتھ خوبصورت شام۔ تاہم تصویر کے حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے کہ یہ کب کھینچی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے زندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر بیان دیا گیا تھاکہ گھر پر ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔