منسک (اے ایف پی) بیلاروس کے ایک میڈیا گروپ نیکسٹاکے سابق مدیر اور جلاوطن اپوزیشن رہنما رومن پروٹاسویچ کو لتھوانیا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعدایئرپورٹ پر گرفتارکر لیا گیا۔ نیکسٹا لائیو اور اس سے ملحقہ چینل نیکسٹا کوبیلاروس حزب اختلاف کی آواز سمجھا جاتاہے اور دونوں اداروں نےگذشتہ سال متنازع صدارتی انتخابات کے بعد سابق سوویت ریاست میں حکومت مخالف مظاہروں کو منظم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔