• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اور دیگر اہم معاملات پر اپوزیشن کا کردار منفی رہا: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور دیگر اہم معاملات پر اپوزیشن کا کردار منفی رہا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ڈھائی برس میں قومی مفادات کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، نہ کہ لوٹ مار اورکرپشن کا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین