وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں کی دُہائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ اور راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے اور ساتھ ہی رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس کا حکم ہے کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں، راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے، افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بیوہ بہنوں نے عمران خان کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا مؤقف جانے ہماری شکایت خارج کی ہے۔