• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب پر مبنی بے چینی کا شکار افراد دماغی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہیں امراض قلب سے تعلق رکھنے والی بے چینی محسوس ہوتی ہے ان میں دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا بہت زیادہ خطرہ یا امکان ہوتا ہے۔

امریکا کی ہیوسٹن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جنھیں امراض قلب سے متعلق بے چینی، ڈپریشن یا ذہنی دباؤ محسوس ہوتا ہے وہ دماغی بیماری مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے ارکان مائیکل زولینسکی، ہوگ روئے اور للی کرانز کولن جو کہ یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے پروفیسر برائے سائیکالوجی ہیں، ان تینوں کے مطابق لاطینی نسل کے افراد پر کی گئی تحقیق اور اعداد و شمار، رویے اور تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ  ہارٹ فوکس اینزائٹی (دل پر دباؤ پر مبنی بے چینی) اس میں انفرادی فرق کا تعلق بھی ہے۔

 یہ کیفیت زیادہ شدید بے چینی اور ڈپریشن جیسی علامات پیدا کرتی ہیں اور ان میں دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ 

تازہ ترین