• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا پانی چوری کرکے کراچی والوں کو ہی فروخت کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب


کراچی والوں کا پانی چوری کرکے کراچی والوں کو ہی فروخت کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

جیو نیوز نے منگھو پیر میں حب پمپنگ اسٹیشن سے متصل زمین غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا پتہ لگالیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے لاکھوں گیلن پانی یومیہ چرایا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے اسٹنگ آپریشن نے کراچی والوں کا پانی چوری کرنے کا ایک اور آپریشن بے نقاب کردیا۔

ہر مہینے پانی کا بل واٹر بورڈ کو ادا کر کے بھی شہری پیسے خرچ کرکے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔

منگھوپیر میں چھ نلکوں کا ہائیڈرنٹ کام کر رہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

تازہ ترین