• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، انتہا پسندوں کا مسلمان شہری پر تشدد

کراچی (جنگ نیوز) بھارت میں بھینس کا گوشت لے جانے والے مسلم شخص کو انتہا پسند ہندونوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے حیران کن طور پر متاثرہ شخص کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ شخص محمد شاکر کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے شاکر سے 50 ہزار بھارتی روپوں کا مطالبہ کیا اور پھر انہیں مارنا شروع کردیا اور پولیس کے پاس نہ جانے کی بھی دھمکی دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شاکر کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں چند افراد پر مشتمل گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا جو خود کو ʼگاؤ رکشک (گائیں کی حفاظت کرنے والے)کہہ رہے تھے۔

تازہ ترین