کراچی (جنگ نیوز) بی بی سی بورڈ نے پرنسس آف ویلز لیڈی ڈیانا کے انٹرویو کے حوالے سے لارڈ ڈائسن کی رپورٹ کے بعد اپنے ادارہ جاتی اور نام نہ ظاہر کرتے ہوئے ادارے کے اندرونی نقائص کی نشاندہی کرنے والے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی ایڈیٹوریل پالیسیوں پر ازسر نو غور کرنے اور برطانوی شہزادی ڈیانا سے دھوکہ دہی سے انٹرویو حاصل کرنے سے متعلق اندرونی تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے ۔