• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 10جون تک موخر

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 10جون تک موخر کردی۔ ملزم عبدالقادر کی استثنیٰ کی درخواست منظور، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ،پیر کو کڈنی ہلز ریفرنس میں فرد جرم کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے روبرو سلیم مانڈوی والا پیش ہوئے جبکہ دوسرے ملزم عبدالقادر نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ فرد جرم ہونی ہے تو سب نے حاضر ہونا تھا،اس پر عبدالقادر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی 11مئی کو سرجری ہوئی ہے، ڈاکٹر نے ایک ماہ آرام کرنے کا کہا ہے۔اس موقع پر ملزم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔

تازہ ترین