کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کے مظالم اور وحشیانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان یکجا ہوکر اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیںاور اس کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں ایپنک، کے یو جے (ورکرز) اور اے کے آر اے کے مقررین نے کراچی پریس کلب پر معصوم فلسطینی عوام اور شہداء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے کے آر اے کے صدر ایم رحمن، زبیر بیگ، ایپنک کے سیکرٹری جنرل اور کے یو جے (ورکرز) کے صدر شکیل یامین کانگا ، ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید امتیاز الحق بخاری، کے یو جے وکرز کے جنرل سیکرٹری فواد محمود، کراچی ایپنک کے چیئرمین دارا ظفر، رانا محمد یوسف، اور دیگر نے خطاب کیا۔