• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ،سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالتی فیصلوں کی نظیر میں کیس قابل سماعت نہیں، درخواستگزار کی طرف سے کوئی دستاویز نہیں پیش کیے گئے، اس کیس میں درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ سعد رضوی کو نظربندکرنے کا کوئی تحریری فیصلہ ہی موجود نہیں،جو پولیس اہلکار مارے گئے وہ ایکسڈنٹ کی صورت میں مارے گئے، کارکنان کے ہاتھوں نہیں ، فرانسیسی سفیر سے متعلق حکومت نے مولانا خادم رضوی سے مذاکرات کیے مگر عمل نہیں ہوا ،سعد رضوی نے کہیں سڑکیں بلاک کرنے اور جلائو گھیرائو کا اعلان نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین