اسلام آباد(محمد صالح ظافر)پاکستان میں تیار کردہ سنگل ڈوز کورونا ویکسین وفاقی وزرا، مشیران ، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر کو لگائی جائے گی تا کہ حوصلہ افزائی پیدا ہو، یہ ویکسین نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے چین کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پرپیر کو اعلان کیا کہ مقامی طورپر تیار کی گئی ویکسین ’پاک ویک‘ویکسین نے تمام بنیادی مراحل طے کرلئے ہیں، نیشل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے اپریل کے مہینے میں کہا تھا کہ وہ مقامی طور پر کورونا کی ویکسین تیار کرنے جارہے ہیں اور اب یہ ویکسین مئی کے آخر تک موجود ہوگی۔