• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری منصوبہ قواعد و ضوابط کیخلاف بنایا گیا، احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ قواعد و ضوابط کیخلاف بنایا گیا ،کیا نیب میں جرات ہے کہ وزیراعظم اور وزیر منصوبہ بندی کے خلاف کرتار پور منصوبہ خلاف قواعد بنانے پر ریفرنس بنائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی راولپنڈی رنگ روڈ کی طرح کا منصوبہ نہیں ہے۔ کیا نیب میں جرات ہے کہ وزیراعظم اور وزیر منصوبہ بندی کے خلاف کرتار پور منصوبہ خلاف قواعد بنانے پر ریفرنس بنائے حکومتی مشیر کہہ رہے ہیں کہ معیشت ٹیک آف کر گئی۔

تازہ ترین