• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے ترقی کے مواقع پیداہوں گے ‘عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے دنیا اور خطہ میں اقتصادی ترقی کے شاندار مواقع پیدا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نےحکومت پاکستان کی طرف سے سی پیک کو دی جانے والی ترجیح کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے عزم کو دہرایا ۔

تازہ ترین