اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستانی قوم امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی حکومت امریکی بیان کی وضاحت کرے ۔ پرویزمشرف کے دور کی غلطی دوبارہ دہرائی گئی تو یہ ملک اور قوم کے لیے ایک اور المیہ ہوگا ۔ پاکستان پرائی جنگ کی بھاری قیمت پہلے ہی ادا کرچکاہے ۔ڈالروں کے عوض امریکہ کی جنگ میں 70 ہزارافراد ایندھن بنے ، پی ٹی آئی نے ملک کا جو حال تین سال میں کیاہے ، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے کئی نسلوں کو قیمت چکانا پڑے گی ۔