اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ اگر حماس سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسرائیل کا رد عمل طاقتور ہوگا۔
نیتن یاہو نے غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےانٹونی بلنکن سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ تناؤ میں کمی کی کوشش کیلئے خطے کے دورے پر ہوں۔
انھوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کےحق دفاع پر امریکی تعاون کا واضح موقف دیا۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران نیوکلیئر ڈیل پر امریکا اسرائیل سے رابطے میں ہے۔ اور ایران نیوکلیئر ڈیل پر امریکا، اسرائیل سے مشاورت کر رہا ہے۔