• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا چیئرمین ارسا کو ہٹانے کا مطالبہ

سندھ حکومت نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی کا حق مانگنے پر ارسا چیئرمین نے سندھ کے ممبر پر تشدد کیا، اسے ہٹایا جائے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری، اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ارسا چیئرمین صوبوں کو پانی تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، سندھ حکومت نے پانی چوری پر احتجاج کی دھمکی دی تو نالائق وزراء کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسا نے جان بوجھ کر تونسہ پنجند کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی پنجاب کو دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ارسا چیئرمین اپنی حدود میں رہیں اور سندھ کے حصے کا پانی فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار سراپا احتجاج ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق ناانصافیاں بند کرے، خیرات نہیں حق مانگ رہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا ارسا چیئرمین نے عمران خان کے کہنے پر سندھ کا پانی بند کیا ہے؟ یہ سب پی ٹی آئی حکومت کے کہنے پر سندھ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

تازہ ترین