• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ کو یو ٹرن کہہ کر فخر کرنا وزیراعظم کا مزاج ہے، بلاول

جھوٹ کو یو ٹرن کہہ کر فخر کرنا وزیراعظم کا مزاج ہے، بلاول  


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دیکر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے غربت میں کمی کے لیے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، عمران خان نے اس کا نام بدل ڈالا، بلاول نے سوال کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ انہوں نے غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟ عوام کو سب پتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عالمی ادارے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت کا اعتراف کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قرار دینا عوام سے دھوکا ہے۔

تازہ ترین