اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سڈنی میں پاکستان کے قونصلر جنرل ٹریڈ محمد اشرف کی کاوشوں سے آسٹریلین حکام نے پاکستان سے آم کی برآمدکیلئے دو کمپنیوں کو مینگو ٹرٹیمنٹ سہولت کی منظوری دیدی ، اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آسٹریلین اتھارٹیز نے پاکستان سے آم کی برآمد کیلئے مصطفی فارم اور آئی اے سی کو مینگو ٹریٹمنٹ سہولت کی منظوری دی ہے۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ منظوری آم کے تیار ہونے کے سیزن میں دی گئی ہے۔