• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 1293 نئے کیسز، 24 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22043 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1293 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4966 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 1273 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 284695 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 4031934 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 313042 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 23381 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22379 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 947 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 883 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1293 نئے کیسز میں سے 764 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 277، ضلع وسطی 159، کورنگی 108، ضلع جنوبی 101، ملیر 65 اور غربی میں54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 62، سکھر 36، دادو 26، گھوٹکی 25، ٹنڈو محمد خان 22، جامشورو اور شکارپور 19۔ 19، بدین اور قمبر 17۔17، ٹھٹھہ 16، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد 15۔ 15، لاڑکانہ اور میرپورخاص 12۔ 12، خیرپور اور سجاول 11۔11، جیکب آباد 10، مٹیاری 9، ٹنڈو الہیار اور تھرپارکر 8 ۔ 8، عمرکوٹ 7، کشمور 5 اور سانگھڑ سے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین