• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت گرنے نہیں دیگی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں رہنے کے لیے منتیں نہ کریں۔تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنی حکومت کی بقا کے عوض پیپلزپارٹی کو سندھ میں ظلم، نفرت اور تعصب کا نظام رائج رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، سید حفیظ الدین، شبیر قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کی مردم شماری کو متنازعہ کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آج ان غلط اعداد و شمار پر تصدیق کی مہر لگادی اور ایم کیو ایم اپنی چند وزارتوں کیلئے خاموش رہ کر کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیدار عامر خان کو گھر چلانے کیلئے رابطہ کمیٹی زکوٰۃ فطرے میں سے 25 ہزار مہینہ دیتی تھی، آج وہ ارب پتی انسان بن گیا، عامر خان کے قریبی لوگ سندھ کی سب سے اعلیٰ سیٹوں پر سرکاری افسران بن کر بیٹھے ہیں جبکہ مہاجر قوم بے روزگار ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تازہ ترین