• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمالیشن اچانک گم ہوگئے، ڈائریکٹر کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل شمس الدین سومرو نے ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈیمالیشن ملک محمدشاہد شمس ولدمحمدشمس الضحیٰ کی اچانک گمشدگی کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ان کی جلدبازیابی اورمعاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہےاس سلسلے میں ترجمان ایس بی سی اے نےایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ ملک شاہد شمس مورخہ 24مئی بروزپیربعدنمازمغرب معمول کے انہدامی عمل سے متعلق سرکاری فرائض کی ادائیگی کے بعداپنی گاڑی نمبرANU-426پر دفترسے روانہ ہوئے تاہم رات دیرتک گھر نہ پہنچنے پراہل خانہ کی جانب سے دفتری ذمہ داران سے رابطہ کیاگیا فی الوقت شاہد شمس گاڑی سمیت تاحال لاپتہ ہیںاس سلسلے میں ان کی زوجہ کی مدعیت میں تھانہ نیوٹائون میں گمشدگی کی ایف آئی کے آراندراج کے سلسلے میں درخواست جمع کروادی گئی ہےجبکہ تحقیقاتی اداروں کو معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمالیشن سیکشن نے معاملے کاہرپہلوسے جائزہ لیتے ہوئے اپنی رپورٹ ڈائریکٹرجنرل کو پیش کردی ہے۔

تازہ ترین