• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی یوم تکبیر پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارک باد

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے یوم تکبیر پر قوم اور سائینسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ساتویں عالمی ایٹمی طاقت بنے 23سال ہوگئے۔ 28مئی 1998کوپاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کرکے ایک خود مختار قوم ہونے کا اعلان کیااور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ۔یوم تکبیر پاکستانی قوم کی جرات وبہادری اور غیرت کے اظہار اور ہمارے قابل سائینسدانوں اور انجینرز کی کامیابی کا دن ہے۔ یوم تکبیر پاکستان کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف میلی انکھ سے دیکھنے والے نشان عبرت بن جائیں گے ۔

تازہ ترین