• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہوگئی جس کے بعد برائلر مرغی 320 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

لاہور کی مارکیٹ کمیٹی نے مرغی کی قیمتوں کے آج کے ریٹ جاری کردیے ہیں جس کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت تھوک میں 213 فی کلو  جبکہ پرچون میں 221 روپے فی کلو مقرر ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین روز میں مرغی کی قیمت 130روپے کم ہوئی، قیمتیں فیڈ اور مرغی کارٹل بنا کر بڑھائی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکام نے قیمتوں پر خاموشی اختیار رکھی جس کا اسٹیک ہولڈرز نے فائدہ اٹھایا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ برائلر مرغی میں وائرس کی خبروں کے بعد سیل میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں مارکیٹ کمیٹی نے انڈوں کی فی درجن قیمت 148روپے مقرر کی ہے۔

تازہ ترین