• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مرغی کا گوشت 400 روپے کلو سے بھی بڑھ گیا


لاہور میں مرغی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے مسلسل دور ہورہی ہے، مرغی کا گوشت چار سو روپے کلو سے بھی بڑھ گیا، دکاندار اور گاہک دونوں پریشان ہیں، کہتے ہیں چکن کی قیمتوں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے۔

لاہورکی ٹولنٹن مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 407 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے زندہ مرغی تھوک میں 273 اور پرچون میں 281 روپے کلو بک رہی ہے۔

چکن کی بڑھتی قیمتوں پر شہری پریشان ہیں، کہتے تنخوادار طبقہ اب مرغی کے گوشت کو ترسے گا۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے اصل ذمہ دار پولٹری فارمرز ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی طرح کی چکن کی قیمتیں بھی بے قابو ہو رہی ہیں، حکومت اِنہیں بھی لاک ڈاؤن لگائے۔

تازہ ترین