• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا پانی چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی سیاسی شخصیات اور چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے،

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سہیل انور سیال گمراہ کن بیانات سے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کا پانی سیاسی شخصیات اور چہیتے وڈیروں کو دیا جارہا ہے، وزیر آبپاشی نے اگر پانی پر صحیح مطالعہ کیا ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی سے سندھ میں 17 اور پنجاب میں 22 فیصد کمی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سہیل انور اپنے آقاؤں سے پوچھیں ماضی میں کیوں ڈیمز نہیں بنائے گئے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نالائقِ اعلیٰ کو ڈیمز کی تعمیر پر یقین نہیں ہے۔

تازہ ترین