راولپنڈی میں پولیس مقابلے گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 16 لاکھ 62 ہزار روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ریس کورس کی حدود میں 1 ماہ قبل ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، اس دوران 2 ڈاکووں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، ان کی نشان دہی پر لیپ ٹاپ، گھڑیاں، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔