• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزائمر کے 90 فیصد سے زائد کیسز ایک ہی جین سے منسلک ہوتے ہیں، سائنسی تحقیق

سائنسی تحقیق میں انکشاف ہو ا ہے کہ الزائمر (یادداشت اور رویے کو متاثر کرنے والی بیماری) کے 90 فیصد سے زائد کیسز ایک ہی جین سے منسلک ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے برطانیہ میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد الزائمر میں مبتلا افراد پر تحقیق کی، جس میں ساڑھے 4 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

ماہرین کے مطابق الزائمر کے 93 فیصد مریضوں میں خطرناک جینیاتی امتزاج موجود تھا، اے پی او ای نامی جین کا کردار ماضی میں کم اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق الزائمر کے تقریباً تمام مریضوں میں اس جین کی مختلف اقسام ای 2 یعنی کم خطرہ، ای 3 توقع سے زیادہ خطرناک اور ای 4 زیادہ خطرناک شامل ہوتی ہیں۔

ہر خطرناک جین رکھنے والا فرد لازمی طور پر الزائمر یا ڈیمنشیا میں مبتلا نہیں ہوتا، تمباکو نوشی، موٹاپا اور بلڈ پریشر جیسے عوام بھی بیماری کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وسیع پیمانے پر کیے گئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مخصوص جینیاتی امتزاج الزائمر اور ڈیمنشیا کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہیں۔

اگرچہ طرزِ زندگی کے عوامل بھی بیماری میں کردار ادا کرتے ہیں، مگر جینیاتی ساخت بعض افراد کو زیادہ خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

اس دریافت نے الزائمر کی روک تھام اور علاج کے لیے نئی ادویات کی تیاری کی امید پیدا کر دی ہے، خصوصاً اگر اے پی او ای جین کے منفی اثرات کو کم یا روک دیا جائے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید