نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ہیں۔
جدہ پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستانی سفیر، سعودی رائل پروٹوکول اور قونصل خانہ حکام نے کیا۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت اور جدہ میں پاکستانی قونصلیت کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش امور زیر بحث آئیں گے۔