ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی، فائزر کی ایم آر این اے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی۔
ڈریپ اب تک چین کی تین، ایک یورپی اور ایک روسی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے چکی ہے۔
کوویکس سے پاکستان کو اب تک فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں مل چکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین مخصوص افراد بشمول کمزور قوت مدافعت والے مریضوں کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین 40 سال سے کم عمر حاملہ خواتین کو لگائی جائے گی۔
حج پر جانے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو بھی فائزر ویکسین لگائی جاسکتی ہے، فائزر ویکسین کے استعمال کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے فائزر ویکسین لگانے کے لیے سفارشیں شروع کردیں، فائزر ویکسین کے غیر مستحق افراد کو لگنے سے روکنے کیلیے سخت اقدامات کریں گے۔